جنگی یادگار پر بے لباس ہونے پر سیاح کو وینس شہر سے نکال دیا گیا

پولیس نے گرفتار کرنے کے بعد 513 ڈالر جرمانہ اور 48 گھنٹے کیلئے وینس میں داخل ہونے پر پابندی عائد کردی۔

جنگی یادگار پر بے لباس ہونا سیاح کو مہنگا پڑگیا (فوٹو سی این این) ۔

BERLIN:
ایک خاتون سیاح کو جنگی یادگار پر بے لباس تصویریں بناتے ہوئے پکڑی جانے پر اٹلی کے شہر سے باہر نکال دیا گیا۔

سی این این کے مطابق چیک ریپبلک سے تعلق رکھنے والی 30 سالہ لڑکی پر الزام تھا کہ وہ گزشتہ جمعہ کی سہ پہر جنگی یاد پر بے لباس ہوئی اور اپنا سامان اس یادگار پر رکھا جو اٹلی کے جنگی ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔ لڑکی منجمد جھیل میں تیراکی کے لیے گئی اور پھر مجسمے کے پاس لیٹ گئی تھی۔


ایک مقامی شخص اپنے بیٹے کے ساتھ چہل قدمی کر رہا تھا جب اس نے عورت اور اس کے دو ساتھیوں کو یادگار پر دیکھا۔

پولیس نے خاتون کو گرفتار کرنے کے بعد اس پر 513 ڈالر جرمانہ عائد کیا اور 48 گھنٹے کے لیے وینس میں داخل ہونے پر پابندی عائد کردی۔ پولیس کی جانب سے خاتون کا نام نہیں بتایا گیا۔
Load Next Story