کرپشن کے خاتمے کا وعدہ پہلے 90 دن میں پورا کردیا تھا وزیراعظم
موجودہ دور حکومت میں کوئی مالی اسکینڈل سامنے نہیں آیا، وزیراعظم
BUENOS AIRES:
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کرپشن کے خاتمے کا وعدہ پہلے 90 دن میں پورا کردیا تھا، موجودہ دور حکومت میں کوئی مالی اسکینڈل سامنے نہیں آیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی صدارت میں حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا، جس میں ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ، صحت کارڈ اور شہباز شریف کے خلاف کیسز پر بات چیت کی گئی۔ وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ٹرانسپرنسی رپورٹ کے حوالے سے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رپورٹ میں مالی کرپشن کا کوئی ذکر نہیں ہے، صرف قانون کی حکمرانی سے متعلق معاملات کو ہائی لائٹ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عوام کو فوری اور سستے انصاف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں ہے، وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خاتمے کا وعدہ پہلے 90 دن میں پورا کردیا تھا، موجودہ دور حکومت میں کوئی مالی اسکینڈل سامنے نہیں آیا، سابقہ ادوار میں پانامہ جیسے بڑے بڑے اسکینڈل سامنے آتے رہے، وزرا شہباز شریف کے کرپشن کیسز اور منی لانڈرنگ کے معاملات کو مزید اجاگر کریں، عوام کو بتایا جائے کہ شریف خاندان نے کس طرح چپڑاسییوں اور کلرکوں کے نام پر منی لانڈرنگ کی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا صحت کارڈ دنیا کے ہیلتھ سسٹم سے ایک قدم آگے نکل گیا، وزیراعظم
وزیراعظم نے ترجمانوں کو مزید کہا کہ صحت کارڈ جیسی بڑی سہولت کے حوالے سے عوام کو آگاہ کریں، عوام کو بہترین معاشی اشارے بارے آگاہ کیا جائے، بین الاقوامی اداروں کی معیشت بارے رپورٹوں کو بھی بتایا جائے، کوئی بڑا واقعہ رونما نہ ہوا تو معیشت مزید بہتر ہو گی۔
وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس کی ملاقات
اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وزیراعظم ہاؤس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم، وفاقی وزرا اسد عمر، شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق اعلیٰ عسکری اور سول قیادت نے مختلف امور پر مشاورت کی، جب کہ سیکیورٹی اور خطے کی صورتحال پربھی بات چیت کی گئی۔