شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں مطلوب دہشت گرد ہلاک
دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے
سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران مبینہ دہشت گرد کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد ہلاک ہوا، جس کی شناخت صدام کے نام سے ہوئی۔
مزید پڑھیں: جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بڑی تعداد میں اسلحہ گولہ بارود برآمد
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک دہشت گرد ایل ای ڈی بم بنانے کا ماہر تھا جبکہ وہ مختلف جرائم پیشہ کارروائیوں، ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان کی متعدد وارداتوں میں بھی مطلوب تھا۔