وفاقی وزیر داخلہ کا ایم کیوایم ریلی پر پولیس تشدد کا نوٹس رپورٹ طلب کرلی
ایم کیو ایم نے ریلی پر تشدد کے خلاف کل یومِ سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے
ISLAMABAD:
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ایم کیو ایم پاکستان کی ریلی اور کارکنان پر پولیس تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے چیف سیکرٹری سندھ اور آئی جی سندھ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں کراچی میں پیش آنے والے واقعے پر گفتگو کی گئی۔
شیخ رشید احمد نے ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنان کی ریلی پرسندھ پولیس کے لاٹھی چارج سے متعلق چیف سیکریٹری سندھ اور آئی جی سندھ پولیس سے رپورٹ طلب کی۔
واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے نئے بلدیاتی قانون کے خلاف ریلی نکالی، جس کے شرکا شاہراہ فیصل سے ہوتے ہوئے وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے پہنچ کر دھرنے میں بیٹھ گئے تھے۔
مزید پڑھیں: بلدیاتی قانون کیخلاف ایم کیو ایم پاکستان کی ریلی پر پولیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج
ایم کیو ایم کارکنان نے وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر دھرنا دیا جس کے بعد پولیس نے انہیں منتشر کرنے کے لیے شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا۔ پولیس کے لاٹھی چارج سے ایم کیو ایم کے سابق ٹاؤن ناظم حنیف سورتی کی آنکھ ضائع ہوئی۔
پولیس نے دھرنے کے مقام سے رکن صوبائی اسمبلی صداقت حسین اور دو خواتین سمیت متعدد کارکان کو حراست میں لے کر مختلف تھانوں میں منتقل کردیا ہے۔
ایم کیو ایم کا یوم سوگ کا اعلان
ایم کیو ایم پاکستان نے کارکنان پر لاٹھی چارج اور گرفتاریوں کے خلاف آج یومِ سوگ کا اعلان کیا اور تاجر برادری سے ساتھ دینے کی اپیل بھی کی ہے۔