وزیراعظم کی سمندر پار پاکستانیوں کے لیے اوورسیز سینٹرز قائم کرنے کی ہدایت
اوورسیز پاکستانیوں کو مختلف خدمات کی فراہمی کے لیے ملک بھر میں 8 عدد اوورسیز سینٹرز قائم کیے جائیں گے
PARIS:
وزیراعظم عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں کو ایک چھت تلے تمام مسائل کے حل کے لیے ملک بھر میں 8 عدد اوورسیز سینٹر قائم کرنے کی ہدایت کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی برائے اوورسیز سید طارق الحسن نے ملاقات کی جس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم کی اس حوالے سے ایک ماہ کے اندر ایک جامع پالیسی بنانے کی ہدایت دی۔ وزیراعظم نے سمندر پار پاکستانیوں کو ایک ہی چھت تلے مختلف خدمات کی فراہمی کے لیے ون ونڈو کی سہولت فراہم کرنے کے لیے 8 اوورسیز سینٹرز قائم کرنے کی بھی ہدایت دی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ جامع پالیسی بنانے کامقصد تقریباً 90 لاکھ سمندر پار پاکستانیوں کو زیادہ سے زیادہ خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے جو ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں۔