یوکرین پر حملہ کیا تو روسی گیس پائپ لائن کو نشانہ بناسکتے ہیں امریکا
اگر روس حملہ کرتا ہے تو نورڈ اسٹریم 2 پائپ لائن آگے نہیں بڑھے گی، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
لاہور:
جرمنی اور امریکا نے خبردار کیا ہے کہ اگر روس یوکرین پر حملہ کرتا ہے تو وہ روسی گیس پائپ لائن کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اگر روس حملہ کرتا ہے تو نورڈ اسٹریم 2 پائپ لائن 'آگے نہیں بڑھے گی'۔
توانائی کے متنازع منصوبے کو گیس کے بہاؤ کو دوگنا کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور یہ بحیرہ بالٹک کے نیچے روس سے براہ راست جرمنی تک جاتا ہے۔
مزیدپڑھیں: یوکرین میں کٹھ پُتلی حکومت لانے کا برطانوی الزام روس نے 'نامعقول' قرار دے دیا
حالیہ ہفتوں میں ہزاروں روسی فوجی یوکرین کی سرحدوں پر جمع ہو چکے ہیں، جس سے حملے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے- اس کے باوجود کہ روسی حملے کے کسی بھی منصوبے کے بار بار انکار کر رہا ہے۔
بدھ کے روز امریکا نے یوکرین کو نیٹو فوجی اتحاد میں شامل ہونے سے روکنے کے لیے روس کے اہم مطالبے کو مسترد کر دیا، جب کہ ماسکو کو 'سنگین سفارتی راستہ آگے بڑھانے' کی پیشکش کی۔
روسی ترجمان نے کہا کہ صدر ولادیمیر پوٹن فی الحال تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں۔