طالبان نے کڑی شرائط نہیں رکھیں آپریشن سے کامیابی کا 5 فیصد امکان بھی ہوا تو ہم لڑیں گے عمران خان

سیزفائر ہونا چاہیے،آپریشن کے حامیوں کواپنے دورمیں کیوں سانپ سونگھ گیاتھا؟مذاکرات ناکام ہونیکی باتیں سازش ہیں

مذاکرات کے مخالف امریکن اسپانسرڈ ہیں، ملک میں فیملی گورننس ہے، 35 پنکچر لگانیوالے کو پی سی بی کی چیئرمین شپ کا انعام دیا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی۔ فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ ایک مرتبہ مذاکرات کے لیے بھرپورکوشش ہونی چاہیے اوراگر یہ ناکام ہوئے توپھر ملٹری آپریشن سے کامیابی کے 5فیصد بھی امکانات ہوئے توہم لڑیں گے۔


مذاکرات ناکام ہوئے توہم ملٹری آپریشن کرسکتے ہیں لیکن آپریشن فیل ہوگیا توکیا مذاکرات کیلیے ہماری پوزیشن کمزورنہیں ہوگی، انتخابات میں 35پنکچر لگانے والے کوانعام کے طورپر ایک مرتبہ پھرپی سی بی کی چیئرمین شپ دے دی گئی۔ ہفتے کے روز لاہور میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ مذاکرات سے قبل اس کے ناکام ہونے کی باتیں ملک کے خلاف سازش ہیں۔ طالبان میں ایسے عناصرہیں جوملک میں امن نہیں چاہتے۔ ہمیں مذاکرات کے ذریعے ایسے گروپوں کو تنہا کرنا ہوگا ۔

انھوں نے کہاکہ آج جوجماعتیں مذاکرات کی مخالفت اور آپریشن کیلیے دبائوڈال رہی ہیں وہ سب امریکن اسپانسرڈ ہیں۔ انھیں اپنے 5سالہ دور میں کیوں سانپ سونگھ گیاتھا۔ عمران خان نے کہاکہ دونوں اطراف سے سیزفائر ہونا چاہیے۔ طالبان نے مذاکرات میں کوئی کڑی شرائط نہیں رکھیں۔ انھوں نے شریعت کے نفاذکی بات کی نہ لڑنے والے کسی شخص کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ 40 فیصدکامیابی کی بات کونہ جانے کیوں متنازعہ بنایاجا رہاہے حالانکہ نوازشریف نے مجھے خودیہ کہاتھا۔ انھوں نے کہاکہ 100 ارب روپے کالون اسکیم فنڈقائم کیاگیا ہے۔ اس کاسربراہ اپنی بیٹی کولگا دیا ہے۔ آج حکومت نہیں صرف فیملی گورننس ہے۔ ٹیک فورس ایک 2نمبر شخص نے بنائی جس کاپارٹی سے کوئی تعلق نہیں تھا۔
Load Next Story