ایفی ڈرین کیس سننے والی راولپنڈی کی عدالت کا اختیار سماعت ہائیکورٹ میں چیلنج
سینئر جج جسٹس خواجہ امتیاز احمدکی سربراہی میں قائم ڈویژن بینچ اس پٹیشن کی ابتدائی سماعت منگل18فروری کوکرے گا۔
ایفی ڈرین کوٹا الاٹمنٹ کیس میں نامزد ملزمان نے ایفی ڈرین کیس کی سماعت کرنے والی انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے دائرہ اختیار سماعت کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔
سینئر جج جسٹس خواجہ امتیاز احمدکی سربراہی میں قائم ڈویژن بینچ اس پٹیشن کی ابتدائی سماعت منگل18فروری کوکرے گا۔پٹیشن کے ساتھ مقدمے کی کارروائی رکوانے کے لیے حکم امتناع جاری کرنے کی درخواست بھی شامل کی گئی ہے۔ عبدالرشید شیخ ایڈووکیٹ نے پٹیشن میں موقف اختیارکیا کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے اسلام آبادکی حدودکے تمام مقدمات راولپنڈی سے اسلام آبادکی خصوصی عدالتوں میں ٹرانسفرکرنے کاحکم دیا تھا لیکن راولپنڈی کی عدالت کے جج نے ایسا کرنے سے انکار کرتے ہوئے قرار دیا کہ یہ ان کا ہی دائرہ اختیار سماعت ہے۔ درخواست میںکہا گیا کہ مقدمہ منتقل نہ کرناچیف جسٹس کے حکم کی خلاف ورزی ہے،ایفی ڈرین کا کوٹا اسلام آباد میں الاٹ ہوا ایک فیکٹری اسلام آباد اور دوسری ملتان کی ہے،دونوں علاقے راولپنڈی کے دائرہ اختیار سے باہر ہیں۔