غیر ملکی کرکٹرز پشاور زلمی ثقافتی کٹ کے مداح
پاکستان کا قومی پھول اور پشاور کے مشہور مقامات کی تصاویر کٹ پر خوبصورت لگ رہی ہیں، ٹام کوہلر کیڈمور
ISLAMABAD:
پشاور زلمی کے غیر ملکی اور ملکی کرکٹرز زلمی ثقافتی کٹ کے مداح ہوگئے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ سے قبل نیشنل اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن کے موقع پر انگلینڈسے تعلق رکھنے والے ٹام کوہلر کیڈمور نے کہا وہ پاکستان آنے سے قبل ہی نئی ثقافتی زلمی کٹ دیکھ کر متاثر ہوئے تھے اور اب اسے پہن کر اچھا لگا رہا ہے۔
ٹام کوہلر کیڈمور نے کہا کہ پاکستان کا قومی پھول اور پشاور کے مشہور مقامات کی تصاویر کٹ پر خوبصورت لگ رہی ہیں، اور یہ کٹ بہترین ہے۔
حسین طلعت اور سلمان ارشاد نے بھی ثقافی کٹ کی تعریف کی۔ کوئٹہ کے خلاف میچ سے قبل پشاور زلمی کے کھلاڑیوں نے بھرپور ٹریننگ کی پشاور زلمی کے بیٹنگ کوچ ہاشم آملہ نے بھی ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا ۔