معروف بھارتی ہدایتکار کاتے رام چندر چل بسے
کاتے رام چندرکی عمر 75 برس تھی اور وہ زائد العمری میں ہونے والی بیماریوں کی وجہ سے چل بسے، بھارتی میڈیا
کناڈا فلموں کے معروف بھارتی ہدایت کار، پروڈیوسر اور اداکار کاتے رام چندر چل بسے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کاتے رام چندر کی عمر 75 برس تھی اور وہ زائد العمری کے باعث ہونے والی بیماریوں کی وجہ سے چل بسے۔ ان کی آخری رسومات بنگلورو میں آج ادا کی جائیں گی۔ کاتے رام چندر گزشتہ 4 دہائیوں سے فلم انڈسٹری سے وابستہ تھے۔
انہوں نے نہ صرف کئی کناڈا فلموں اور ڈراما سیریلز کی ہدایات دی ہیں اور انہیں پروڈیوس کیا ہے بلکہ کئی پروجیکٹس میں خود بھی اداکاری کی۔ کاتے رام چندر کی موت کی خبر سننے کے بعد ان کے ساتھی فنکار غم کا اظہار کررہے ہیں۔
کاتے رام چندر نے 1993 میں کناڈا فلم ''ویشاکا دنگالو'' کی ہدایات دی تھیں۔ وہ ''آریوا'' اور ''من من کاٹھے'' سمیت کئی فلموں اور سیریلز میں اداکاری بھی کرچکے تھے اس کے علاوہ وہ ڈبنگ آرٹسٹ بھی تھے۔