صرف دو منٹ میں گہری نیند سلانے کا ’فوجی طریقہ‘ ٹک ٹاک پر وائرل
اس طریقے سے فوجیوں کو مشکل ترین حالات میں بھی پرسکون نیند لیکر اعصاب مضبوط رکھنے کے قابل بنایا جاتا ہے
ISLAMABAD:
فٹنس ٹرینر اور ٹک ٹاک انفلوئنسر جسٹن آگسٹن کی ایک ویڈیو آج کل بہت وائرل ہورہی ہے جس میں وہ انہوں نے صرف دو منٹ میں گہری نیند سونے کا 'فوجی طریقہ' بتایا ہے۔
فلپائنی نژاد کینیڈین شہری جسٹن آگسٹن اگرچہ پہلے ہی ٹک ٹاک اسٹارز میں شمار ہوتے ہیں جن کے 17 لاکھ فالوورز ہیں لیکن نیند لانے کے 'فوجی طریقے' والی ویڈیو اتنی زیادہ وائرل ہوئی ہے کہ اب تک اسے 66 لاکھ سے زیادہ افراد دیکھ چکے ہیں، سوا پانچ لاکھ سے زیادہ ٹک ٹاک صارفین پسند کرچکے ہیں جبکہ یہ 86,000 سے زیادہ مرتبہ شیئر بھی کروائی جاچکی ہے۔
دو منٹ کی اس ویڈیو میں آگسٹن بتاتے ہیں کہ یہ طریقہ فوجی تربیت میں شامل ہے اور اس کے ذریعے فوجیوں کو مشکل ترین حالات میں بھی پرسکون نیند لے کر اپنے اعصاب مضبوط رکھنے کے قابل بنایا جاتا ہے۔
یہی ویڈیو انہوں نے یوٹیوب پر بھی شیئر کرائی ہے:
[ytembed videoid="zpBj5Z1TbyU"]
اس ترکیب کا خلاصہ یہ ہے کہ پہلے کسی جگہ پر لیٹ جائیے اور اپنے جسم کے ساتھ ساتھ دماغ کو بھی سکون میں لانے کی کوشش کیجیے۔
آنکھیں بند کرکے تصور کیجیے کہ آپ کسی خوبصورت اور صاف ستھری جھیل کے کنارے لیٹے ہیں یا ایسا ہی کوئی اور دلفریب منظر آپ کے ارد گرد ہے۔
اس منظر کو محسوس کرتے ہوئے نیند میں گم ہوجائیے۔ تاہم اگر پھر بھی دماغ مسلسل جاگتا رہے تو دس سیکنڈ تک اپنے ذہن کو ''نہ سوچو'' کی ہدایت دیتے ہوئے پرسکون رکھیے۔
آگسٹن کہتے ہیں کہ یہ تکنیک 96 فیصد لوگ کامیابی سے سیکھ لیتے ہیں بشرطیکہ وہ اس کی مشق روز رات کو کم از کم چھ ہفتے تک کرتے رہیں تاکہ اس پر مکمل مہارت حاصل کرسکیں۔
''یہ تکنیک میں خود پر بھی استعمال کرتا ہوں اور صرف دو منٹ میں مجھے گہری نیند آجاتی ہے،'' آگسٹن نے دعوی کیا۔
کئی ٹک ٹاک صارفین نے اس ویڈیو اور سلانے والی تکنیک کو مفید پایا اور بعض فوجیوں نے بھی اتفاق کیا کہ انہیں یہ طریقہ فوجی تربیت کے دوران سکھایا گیا تھا۔
البتہ چند ایک صارفین نے شکایت بھی کی کہ انہیں اس تکنیک سے بالکل بھی نیند نہیں آئی۔