روحانی دوست
علم الاعداد کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ
NEW DELHI:
علمِ الاعداد سے نمبر معلوم کرنے کا طریقہ
دو طریقے ہیں اور دونوں طریقوں کے نمبر اہم ہیں
اول تاریخ پیدائش دوم نام سے!
اول طریقہ تاریخ پیدائش:
مثلاً احسن کی تاریخ پیدائش 12۔7۔1990 ہے۔
ان تمام اعداد کو مفرد کیجیے:
1+2+7+1+9+9=29=2+9=11=1+1=2
گویا تاریخ پیدائش سے احسن کا نمبر 2 نکلا۔
اور طریقہ دوم میں:
سائل، سائل کی والدہ، اور سائل کے والد، ان کے ناموں کے اعداد کو مفرد کیجیے
مثلاً نام ''احسن '' والدہ کا نام '' شمسہ'' والد کا نام '' راشد''
حروفِ ابجد کے نمبرز کی ترتیب یوں ہے:
1 کے حروف (ا،ی،ق،غ) 2 کے حروف (ب،ک،ر) 3 کے حروف (ج،ل،ش)
4 کے حروف (د،م،ت) 5 کے حروف (ہ،ن،ث) 6 کے حروف (و،س،خ)
7 کے حروف (ز،ع،ذ) 8 کے حروف (ح،ف،ض) 9 کے حروف (ط،ص،ظ)
احسن کے نمبر (1،8،6،5) تمام نمبرز کو مفرد کردیں۔
(1+8+6+5=20=2+0= 2 گویا احسن کا نمبر2 ہے۔
ایسے ہی احسن کی والدہ ''شمسہ ''کا نمبر9 اور والد راشد کا نمبر1 بنتا ہے
اب ان تینوں نمبروں کا مفرد کرنے پر ہمیں احسن کا ایکٹیو یا لائف پاتھ نمبر مل جائے گا۔ (2+9+1=12=1+2=3) گویا علم جفر کے حساب سے احسن کے نام کا نمبر 3 نکلا!
علم الاعداد کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ
31 جنوری تا 6 فروری 2022
پیر 31جنوری 2022
آج کا حاکم نمبر 4 ہے۔کچھ ایسا کہ جس کی توقع کرنا مشکل تھا، آپ کے منصوبوں اور خیالات میں غیرمتوقع تبدیلی ہوسکتی ہے۔
1,2,3,6,7اور8 کے لیے بہتر دن ہوسکتا ہے۔
4,5اور9 نمبر والوں کے لیے اہم اور کچھ مشکل بھی ہوسکتا ہے۔
صدقہ: 20 یا 200 روپے، سفید رنگ کی چیزیں، کپڑا، دودھ، دہی، چینی یا سوجی کسی بیوہ یا غریب خاتون کو بطورِ صدقہ دینا ایک بہتر عمل ہوگا۔
وظیفۂ خاص ''یارحیم، یارحمٰن، یااللہ'' 11 بار یا 200 بار اول وآخر 11 بار درودشریف پڑھنا بہتر ہوگا۔
منگل 1فروری 2022
آج کا حاکم نمبر 9 ہے۔تلخی اور تیزگفتاری یا سواری مشکلات کا سبب بن سکتی ہے۔
1,2,3,5,6اور7نمبر والوں کے لیے آج کا دن کافی حد تک بہتری لائے گا۔
4,8اور9نمبر والوں کے لیے کچھ مشکل ہوسکتی ہے۔
صدقہ: 90 یا 900 روپے، سرخ رنگ کی چیزیں ٹماٹر، کپڑا، گوشت یا سبزی کسی معذورسیکیوریٹی سے منسلک فرد یا اس کی فیملی کو دینا بہتر عمل ہوگا۔
وظیفۂ خاص''یاغفار، یاستار، استغفراللہ العظیم'' 9 یا 90 بار اول وآخر11 بار درودشریف پڑھنا بہتر ہوگا۔
بدھ 2فروری 2022
آج کا حاکم نمبر 6 ہے۔خوشی کوئی سا بھی بھیس بدل کے آسکتی ہے، ایک اچھا دن ہے۔
1،4,5,6,8 اور9 نمبر والوں کے لیے آج دن کافی بہتر ہوسکتا ہے۔
2,3اور7نمبر والوں کو کچھ معاملات میں رکاوٹ اور پریشانی کا اندیشہ ہے۔
صدقہ: زرد رنگ کی چیزیں یا 50 یا 500 روپے کسی مستحق طالب علم یا تیسری جنس کو دینا بہتر ہے، تایا، چاچا، پھوپھی کی خدمت بھی صدقہ ہے۔
وظیفۂ خاص ''یاخبیرُ، یاوکیلُ، یااللہ'' 41 بار اول و آخر 11 باردرودشریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔
جمعرات 3فروری 2022
آج کا حاکم نمبر5 ہے۔کسی مذہبی شخصیت سے ملاقات یا کسی مذہبی پروگرام میں شرکت کے لیے سفر ہوسکتا یا دعوت مل سکتی ہے۔
1,2,5,6,7اور9 نمبر والوں کے لیے آج کا دن کافی بہتر رہنے کی امید ہے۔
3,4اور8 نمبر والوں کو کچھ مشکل ہوسکتی ہے۔
صدقہ: میٹھی چیز،30 یا 300 روپے کسی مستحق نیک شخص کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے۔ مسجد کے پیش امام کی خدمت بھی احسن صدقہ ہے۔
وظیفۂ خاص''سورۂ فاتحہ 7 بار یا یا قدوس یا وھابُ، یااللہ'' 21 بار اول و آخر 11 بار درود شریف پڑھنا بہتر عمل ہوگا۔
جمعہ 4فروری 2022
آج کا حاکم نمبر9 ہے۔ایک بہتر دن، لیکن یہاں 9 کا متحرک ہونا کچھ محتاط رہنے کا بھی مشورہ دیتا ہے۔ 1,2,3,5,6,اور7 کے لیے بہتری کی امید ہے۔
4,8اور 9 نمبر والوں کو محتاط رہنے کا مشورہ ہے۔
صدقہ: 60 یا 600 روپے یا 600 گرام یا6 کلو چینی، سوجی یا کوئی جنس کسی بیوہ کو دینا بہترین عمل ہوسکتا ہے۔وظیفۂ خاص''سورہ کہف یا یاودود، یامعید، یااللہ'' 11 بار ورد کرنا بہتر ہوگا۔
ہفتہ 5فروری 2022
آج کا حاکم عدد 3 ہے۔آج کا دن کچھ ذہنی الجھن لاسکتا ہے لیکن ترقی اور بند راہوں کے کھولنے کا اشارہ دے رہا ہے۔
2,3,4,7,8اور9نمبر والوں کے لیے ایک اچھا دن ہوسکتا ہے۔
5,6اور1کو محتاط رہنے کا مشورہ ہے۔
صدقہ: 80 یا800 روپے یا کالے رنگ کی چیزیں کالے چنے، کالے رنگ کے کپڑے سرسوں کے تیل کے پراٹھے کسی معذور یا عمر رسیدہ مستحق فرد کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے۔وظیفۂ خاص''یافتاح، یاوھابُ، یارزاق، یااللہ'' 80 بار اول و آخر 11 بار درودشریف کا ورد بہتر عمل ہوگا۔
اتوار 6 فروری 2022
آج کا حاکم نمبر 6ہے۔رشتوں سے خوشی ملے گی، ممکن ہے کوئی اہم شخص آپ سے ملنے آئے جو آپ کی راحت کا سبب بنے, حالات میں غیرمتوقع معاملہ بھی ہوسکتا ہے۔
1,3,4,5اور9 کے لیے اچھے دن کی امید ہے۔
2,6 اور7نمبر والوں کو مشکل ہوسکتی ہے۔
صدقہ: 13 یا 100 روپے یا سنہری رنگ کی چیزیں گندم، پھل، کپڑے، کتابیں یا کسی باپ کی عمر کے فرد کی خدمت کرنا بہتر ہوگا۔
وظیفۂ خاص''یاحی یاقیوم، یااللہ'' 13 یا 100 بار اول و آخر 11 بار درودشریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔
مسائل اور ان کا حل
امتیاز علی حیدر آباد سندھ سے
مجھے اصل تاریخ پیدائش کا علم نہیں ہے، عمر 27 سال ہے، میری شادی نہیں ہورہی ہے، کیا میری رہنمائی ہوسکتی ہے؟
جواب: محترم امتیازعلی آپ کے ہاتھوں پر جو لکھا ہے اس کے اور وقتی زائچے کے مطابق آپ کی شادی کچھ دھند میں لگتی ہے، کچھ رکاوٹ کہہ سکتے ہیں، کچھ لوگ حائل ہوسکتے ہیں یا آپ کی کوشش میں کمی ہے۔ بہرحال امکان ہے کہ اس سال اگست یا ستمبر میں مناسب رشتہ سامنے آئے گا۔
ہفتے کے دن اپنے کھانے سے بچا کے آٹھ ٹکڑے اپنے کمرے کی چھت پر پھینکیں اور کسی مستحق عمررسیدہ کو کھانا کھلائیں۔ بعد از نماز فجر 11 بار سورہ قمر پڑھیں۔
نوید حیدر پشاور سے
میری عمر 25 سال ہے۔ تین سال پہلے شادی ہوئی۔ شادی کے بعد سے دن بدن میرے حالات خراب ہورہے ہیں، کام کرنے کو بالکل دل نہیں کرتا۔ شادی سے پہلے میں اپنے بزنس کو اچھی طرح دیکھتا تھا، سمجھ میں نہیں آتا ایسا کیوں ہورہا ہے۔ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ تمہارے سسرال نے جادو کروایا ہے۔ کچھ جگہوں سے علاج بھی کروایا لیکن کوئی فرق نہیں پڑا، بعض اوقات خود کشی کا بھی سوچنے لگتا ہوں بے حد پریشان ہوں۔
جواب: نوید حیدر صاحب! سب سے پہلے آپ کسی اچھے ڈاکٹر یا طبیب سے اپنا چیک اپ کروائیں۔ آپ کے زائچے کے مطابق آپ کا جگر متاثر ہورہا ہے۔ آپ کے زائچے کے مطابق آپ خراب دور سے گزر رہے ہیں لیکن اس میں کسی کا کیا دھرا کچھ نہیں ہے۔ بس یہ سمجھ لیں کہ خدا ہی کے بنائے ہوئے نظام کے تحت ایسا ہورہا ہے۔ کسی قسم کے وہم میں ہرگز نہ پڑیں۔
مارچ سے کچھ بہتری کے امکان ہیں۔ اس سال کے آخر سے آپ مکمل طور پر اس اندھیرے سے نکل جائیں گے۔ ان شاء اللہ۔ آپ پھل ضرور کھائیں خصوصاً انار اور کیلا۔
صدقہ :جمعرات کے دن کسی مستحق امام مسجد یا کسی نیک شخص کو 300 روپے اور میٹھا کھانا کھلائیں۔ لباس لے کردیں تو زیادہ بہتر ہے۔
چلتے پھرتے یا حی یاقیوم کی کثرت کریں۔ اللہ بڑا رحیم و کریم ہے آسانیوں کے دروازے کھول دے گا۔ ان شاء اللہ
ن، ع شیخ (ریاض سعودی عرب سے)
ہم گذشتہ 12سال سے یہاں ہیں۔ میرے میاں کنسٹرکشن کے ایک ادارے میں انجینئر ہیں۔ ادارے کے لیے دن رات محنت کرتے ہیں۔ مالک کی نظر میں اچھے بھی ہیں لیکن پھر بھی بعد میں آنے والے لوگ زیادہ کمارہے ہیں، لیکن ہم اوسطاً اسی جگہ ہیں جہاں پہلے دن تھے۔ احساسِ کم تری ہوجاتا ہے کہ ہم بہتری کی سمت کیوں نہیں جا پارہے ۔کیا ہماری زندگی ایسے ہی گزرنی ہے؟
جواب: محترمہ ن،ع شیخ! ہم خود سے کم حیثیت (مالی یا علمی حوالے سے) لوگوں کو جب بھی دیکھیں گے، ہم حسد کے مرض سے محفوظ رہیں گے، اور احساسِ کم تری بالکل نہ ہوگا۔ اسی لیے ہمارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک دعا ہے کہ "اے اللہ! مجھے چیزوں کے سحر سے محفوظ رکھ! آمین۔"
ہاں ہمیں اس وقت تکلیف کا ضرور سامنا ہوتا ہے جب ہماری حق تلفی ہورہی ہوتی ہے،
لیکن قدرت کا ایک نظام ہے کہ کسی بھی انسان کی محنت رائیگاں نہیں ہوتی، اس کا نتیجہ، پھل یا ری ایکٹ ضرور ہوتا ہے۔ البتہ کبھی کبھار ایک خاص وقت کے بعد، جیسا کہ آپ کے میاں کے زائچے میں نظر آرہا ہے مارچ اور اپریل کے ماہ ان کے لیے بے حد خوش بختی لارہے ہیں۔ وقت کا دائرہ آپ کو ضرور آپ کی مشقت کا انعام دیتا ہے۔ علمِ فلکیات کے مطابق آپ کے میاں کی اسی ادارے میں حیثیت بدلنے والی ہے اور مالی طور پر بھی کافی بہتری نظر آرہی ہے۔
صدقہ :اپنے قریبی رشتے داروں بالخصوص ضرورت مندوں کی خدمت ضرور کریں، اپنے مکان کی چھت پر پرندوں کے لیے کھانے کو کچھ ضرور ڈالیں۔
وردِ خاص:استغفراللہ العظیم اور سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم کی ایک ایک تسبیح بعد از نماز فجر لازم پڑھیں۔
سید عادل فیروز دبئی سے
میں اپنی ایک کمپنی بنانے کا ارادہ کررہا ہوں۔ آج سے پانچ سال قبل بھی بنائی تھی لیکن بہت سا نقصان ہوگیا۔ بڑی مشکل سے تین سالوں میں اس نقصان کو پورا کیا اب
خوف لاحق ہے کہ کروں یا نہ کروں، کیا آپ اس بارے میری رہنمائی کرسکتے ہیں؟
جواب : جناب سید عادل فیروز! آپ کے زائچے میں آپ ایک کام یاب اور بڑے بزنس مین نظر آتے ہیں۔ آپ درست کہہ رہے ہیں کہ سابقہ تجربہ اچھا نہیں رہا، لیکن اس وقت آپ کے اندر موجود سنجیدگی اور اپنے شعبے پر گرفت بہت شان دار ہے۔ آپ کے سیارے خبر دے رہے ہیں کہ آپ کے مقدر کے خانے میں سورج چمکنے والا ہے۔ مارچ اور اپریل دونوں ماہ ایسے ہیں کہ آپ کو ایک نئی دنیا میں لے جائیں گے۔ ایسے وقت میں آپ اپنے ادارے کی داغ بیل ڈالیں اس میں کوئی شک ہی نہیں ہے کہ آپ ایک زبردست کام یاب بزنس مین بننے جارہے ہیں یہاں ایک معاملہ ضرور نظر آرہا ہے کہ بعض اوقات آپ کا رویہ اپنے ماتحت کام کرنے والوں کے لیے جارحانہ ہوجاتا ہے جو کسی کی عزتِ نفس پر وار سمجھا جاتا ہے یہاں راہو اور مریخ آپ کو غصہ دلاتے نظر آتے ہیں کوشش کریں کہ اس کم زوری کو دور کرسکیں!
صدقہ: منگل کے روز کسی غریب فیملی کو کھانا کھلائیں اور اسے اپنا معمول بنالیں، یا انہیں کپڑے پہنائیں۔ کوشش کریں کہ کھانے اور کپڑوں کا معیار وہی ہو جو آپ اپنے لیے پسند کرتے ہیں۔
وردِخاص:یافتاح یا بدیع العجائب یااللہ۔
بعد از نماز فجر 41 بار پڑھیں اول و آخر 11,11 بار درودشریف لازم پڑھیں۔
آپ اس سلسلے میں کسی بھی الجھن کا شکار ہیں تو سوال پوچھ سکتے ہیں۔ سائل کی تاریخ، وقت اور جائے پیدائش، دونوں ہاتھوں کی واضح تصاویر اور مختصر الفاظ میں سوال، جواب کی شرائط ہیں۔