پاکستانی نژاد برطانوی شہری بلاگر کے قتل کی سازش کا مجرم قرار

جیوری نے سپر مارکیٹ ورکر 31 سالہ محمد گوہر خان کو بلاگر احمد وقاص گورایا کے قتل کی سازش کا مجرم قرار دیا

جج نے سزا 11 مارچ تک ملتوی کر دی—فائل فوٹو

ایک برطانوی شخص کو ہالینڈ میں پاکستانی سیاسی بلاگر کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کرنے کا مجرم پایا گیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے 'اے ایف پی' کے مطابق جیوری ٹرائل نے سپر مارکیٹ ورکر 31 سالہ محمد گوہر خان کو بلاگر احمد وقاص گورایا کو پاکستان میں قتل کرنے کی سازش کا مجرم قرار دیا۔ جج نے سزا 11 مارچ تک ملتوی کر دی۔

پراسیکیوٹر ایلیسن مورگن نے کہا کہ احمد وقاص گورایا ہالینڈ میں اپنی بیوی اور دو بچوں کے ساتھ رہتا تھا اور ایسا لگتا ہے کہ سوشل میڈیا پر طنزیہ پوسٹس میں پاکستانی حکام کے خلاف بات کرنے پر انہیں نشانہ بنایا گیا۔


مزیدپڑھیں: آرٹیکل 66

مورگن نے کنگسٹن اپون ٹیمز میں جیوری کو بتایا کہ محمد گوہر خان کو 'پاکستان میں موجود لوگوں میں سے کسی نے سپاری دی'۔ انہوں مزید کہا کہ 2018 میں احمد وقاص گورایا کو 'ایف بی آئی سے اطلاع ملی تھی کہ انہیں نشانہ بنایا جا سکتا ہے'۔

احمد وقاص گورایہ ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے پاکستان سے باہر مقیم تھے اور انہوں نے مقدمے کی سماعت میں شرکت نہیں کی۔

مشرقی لندن سے تعلق رکھنے والے محمد گوہر خان پر گزشتہ برس جون میں نیدرلینڈز میں احمد وقاص گورایا کے قتل کے لیے نامعلوم افراد کے ساتھ مل کر سازش کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ انہیں ٹرین کے ذریعے برطانیہ واپس آنے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔
Load Next Story