کراچی خیابان نشاط میں زیرِتعمیرعمارت کی چھت گرگئی ایک مزدور جاں بحق متعدد زخمی
جاں بحق ہونے والے کی شناخت ٹھیکیدار محمد حنیف کے نام سے ہوئی، پولیس
کراچی:
ڈیفنس میں خیابانِ نشاط پر زیرِ تعمیر عمارت کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر ایک مزدور جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں خیابانِ نشاط پر زیرِ تعمیر عمارت کی چھت گرگئی، جس کے ملبے تلے آکر ایک مزدور جاں بحق اور ابھی بھی متعدد مزدور ملبے تلے ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رضاکاروں کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور ملبے تلے سے 3 مزدوروں کو نکال لیا گیا، تاہم ان میں سے ایک مزدور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، جاں بحق ہونے والے کی شناخت ٹھیکیدار محمد حنیف کے نام سے ہوئی، جب کہ دیگر دو کو جناح اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے کے لئے ہیوی مشینری پہنچ گئی ہے۔