قائد اعظم کی 64 ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی
قائداعظم نے برصغیرکے مسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا، وزیراعلیٰ سندھ
بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کی64 ویں برسی ملک بھر میں عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی۔
ملک بھر کی مساجد میں نماز فجر کے بعدقرآن خوانی ہوئی اور ملک کی سلامتی اور استحکام کیلیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
کراچی میں مزار قائد پر نمازفجر کے بعد قرآن خوانی ہوئی، گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد اور وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ، صوبائی وزراء، ایڈمنسٹریٹر کراچی محمد حسین سید، رینجرز کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر محمد رفیق خان، کمشنر کراچی روشن علی شیخ اور تینوں مسلح افواج کے نمائندوں ، قائداعظم کے خاندان کے ارکان اور دیگر نے مزار قائد پر حاضری دی۔
فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی، اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم نے برصغیرکے مسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا۔