کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو باآسانی شکست دے دی

نسیم شاہ کی بولنگ اور احسان علی کی بلے بازی نے گلیڈی ایٹرز کی جیت میں اہم کردار ادا کیا

نسیم شاہ نے 3.3 اوورز میں 20 رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا (فوٹو انٹرنیٹ)

پاکستان سپرلیگ 7 کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر اپنا کھاتہ کھول دیا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کے درمیان ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا چوتھا میچ کھیلا گیا، جس میں گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت پر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

کراچی کنگز اننگز کے آغاز سے ہی گلیڈی ایٹرز کے بولرز کا مقابلہ کرنے میں مشکلات کا شکار نظر آئی اور کپتان بابر اعظم کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی زیادہ دیر تک وکٹ پر رُک نہ سکا۔

بابرالیون 113 پر ڈھیر ہوئی اور گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 114 کا ہدف دیا، جسے گلیڈی ایٹرز نے دو وکٹوں کے نقصان پر 15.5 اوورز میں ہی حاصل کرلی۔

کراچی کنگز اننگز

کراچی کنگز کی جانب سے کپتان بابراعظم اور شرجیل خان نے بیٹنگ کا آغاز کیا تاہم شرجیل خان صرف 10 رنز بنا کرسہیل تنویر کا شکار ہوئے، یوں بابر الیون کو 16 کے مجموعی اسکور پر پہلے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
Load Next Story