اپوزیشن جماعتوں کا مقصد ایک ہی ہے حکومت کو ہٹانا رانا ثنا اللہ

مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی اور پی ڈی ایم کہیں نہ کہیں مل جائیں گے کیونکہ ہمارا مقصد حکومت کو ہٹانا ہے، رانا ثنا اللہ

[فائل-فوٹو]

رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی اور پی ڈی ایم کہیں نہ کہیں مل جائیں گے کیونکہ ہمارا مقصد ایک ہے، حکومت کو ہٹانا۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر پوائنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی، پی ڈی ایم اور مسلم لیگ ن کہیں نہ کہیں مل جائیں گے۔ کیونکہ ہمارا مقصد ایک ہی ہے اور وہ ہے حکومت کو ہٹانا۔


دوسری جانب پیپلزپارٹی رہنما شہلا رضا کا کہنا تھا کہ اپوزیشن میں اختلاف رائے بھی جمہوریت ہے۔ یوسف رضا گیلانی نہیں آسکے تو اپوزیشن کے 5 لوگ کم تھے اور سینٹ میں حکومت کے لوگ بھی کم تھے، سینٹ سے نہ ہوتا تو حکومت جوائنٹ سیشن سے بل منظور کرا لیتی۔

تاہم پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور پی ڈی ایم ایک پیج پر نہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کا ایک ساتھ مارچ نہ کرنا ظاہر کرتا ہے کہ ان میں کافی تقسیم ہے۔ سینٹ میں سٹیٹ بینک سے متعلق بل منظور ہونا اس بات کا ثبوت ہے اپوزیشن میں اتحاد نہیں۔

حسان خاور نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی معیشت ریکور کر گئی ہے مہنگائی کے حوالے سے کوئی تاریخ نہیں دی جاتی، مہنگائی کے حوالے سے کوئی تاریخ دیتا ہے تو غلط ہوگا۔ مہنگائی آہستہ آہستہ کم ہوگی۔
Load Next Story