پشاور زلمی کے کپتان کا کورونا سے صحت یابی کے بعد پیغام
سات دن کمرے میں گزارنے کے بعد ایسا لگا جیسے دنیا میں واپسی ہوئی ہے، وہاب ریاض
BENGALURU:
پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے کووڈ آئسولیشن کے بعد فیلڈ میں آنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
وہاب ریاض نے آئسولیشن ختم ہونے کے بعد ایک ویڈیو پیغام جاری کیا، جس میں اُن کا کہنا تھا کہ کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد سات دن کمرے میں گزارنے کے بعد ایسا لگا کہ جیسے دنیا میں واپسی ہوئی ہے۔
کورونا کے باعث ایچ بی ایل پی ایس ایل سیون میں پشاور زلمی کے پہلے میچ میں شرکت نہ کرنے والے وہاب ریاض نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹیم نے زبردست کامیابی حاصل کی۔
وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ شعیب ملک کی قیادت میں زلمی نے اچھی کارکردگی دکھائی،حسین طلعت اور عثمان قادر سمیت پوری ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے، ہم میچ میں ہونے والی غلطیوں کو آئندہ نہ دہرانے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان پلیئرز کے پاس خود کو منوانے کا بہترین موقع ہے۔