راولپنڈی میں پولیس اہلکار ملزمان کی فائرنگ سے قتل
پولیس نے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا
تھانہ کلر سیداں کے علاقے چنالی گاؤں میں پولیس اہلکار کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔
خدمت مرکز کلرسیداں پر تعینات پولیس اہلکار معین آصف سادہ کپڑوں میں موٹر سائیکل پر چنالی گاؤں جارہا تھا کہ نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی کہوٹہ طاہر سکندر پولیس ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور شواہد اکھٹے کرنے کے بعد لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔
ڈی ایس پی کہوٹہ طاہر سکندر کا کہنا تھا کہ مقتول پولیس اہلکار بھاٹہ مندرہ کا رہائشی اور خدمت مرکز کلرسیداں میں تعینات ہونے کے باعث چنالی گاؤں میں سسرال کے ساتھ ہی مقیم تھا، تفتیش میں بظاہر واقعہ دشمنی یا دیر ینہ عداوت کا لگتا ہے تاہم تفتیش میں صورتحال واضح ہوجائے گی۔