کرک میں دو گروپوں کے مابین تصادم میں فائرنگ کے دوران 2 افراد جاں بحق
فریقین کے مابین خواتین کا تنازعہ تھا اور اس کے لئے جرگہ بلایا گیا تھا، پولیس
ISLAMABAD:
تپی عید گاہ کے قریب دو گروپوں میں تصادم کے دوران فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختون خوا کے ضلع کرک کے علاقے تپی عید گاہ کے قریب دو گروپوں کے مابین ہونے والے تصادم میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ مرنے والوں کی شناخت مبارک شاہ اور عبد السعید کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق فریقین کے مابین خواتین کا تنازعہ تھا، جس کے لئے جرگہ بلایا گیا تھا، تاہم اس دوران تلخ کلامی ہوئی اور دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا، فائرنگ میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے سٹی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جب کہ جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔