کورونا کا زور بڑھتے ہی مارکیٹ سے بخار کی دوا غائب ہو گئی حمزہ شہباز شریف
ایک بحران ختم نہیں ہوتا تو دوسرا شروع ہو جاتا ہے کیا ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز بھی ہے؟ حمزہ شہباز
AYUBIA:
پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف نے کورونا کا زور بڑھتے ہی مارکیٹ سے بخار کی دوا غائب ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ کووڈ 19 کی صورت حال بگڑنے پر بخار کی عام سی دوا مارکیٹ میں نہیں مل رہی، ڈینگی کے حملے کے وقت بھی عوام کو ایسے حالات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
انہوں ںے کہا کہ حکومت کی نااہلی کا یہ عالم ہے کہ وہ بخار جیسی عام دوا کی سپلائی اور بلیک مارکیٹنگ روکنے میں بھی ناکام ہے۔
اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ حکومت لوگوں کو ریلیف کے بجائے تکلیف دے رہی ہے، ادویات کی قیمتوں میں پہلے ہی پانچ سو فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس تاریخی مہنگائی میں لوگ کبھی کھاد تو کبھی چینی اور کبھی ادویات کے لیے مارے مارے پھر رہے ہیں۔
حمزہ شہباز نے حکومت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ایک بحران ختم نہیں ہوتا تو دوسرا شروع ہو جاتا ہے کیا ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز بھی ہے؟۔