شہناز گل کا کترینہ کی شادی پر سلمان خان کو دلاسہ

بھارت کے مقبول ترین ریئلٹی شو ‘بگ باس 15’ کے گرینڈ فنالے کا دوسرا پرومو جاری کردیا گیا

سلمان خان اور شہناز گل کے درمیان دلچسپ گفتگو (فوٹو، انٹرنیٹ)

کراچی:
بھارت کے مقبول ترین ریئلٹی شو 'بگ باس 15' کے گرینڈ فنالے کا دوسرا پرومو جاری کردیا گیا جس میں اداکارہ وماڈل شہناز گل بالی ووڈ اسٹار سلمان خان سے مذاق کرتی نظر آرہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بگ باس کے 15ویں سیزن کا فائنل اب تک نشر نہیں کیا گیا تاہم اس کے دو پرومو آچکے ہیں جن میں میزبان سلمان خان اور اداکارہ شہناز کی مختصر گفتگو کی جھلکیاں دکھائی گئی ہیں، دوسرے پرومو میں کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کو موضوع بنایا گیا۔

بگ باس کے اسٹیج پر شہناز گِل نے کہا میں پہلے پنجاب کی کترینہ ہوا کرتی تھی اور اب بھارت کی شہناز گل بن چکی ہوں جبکہ انڈیا کی کترینہ کیف اب پنجاب کی کترینہ بن چکی ہیں کیوں کہ ان کی شادی جو ہوگئی۔

اس دوران سلمان خان کا کہنا تھا کہ اس کی شادی وکی کوشل سے ہوئی اور وہ خوش ہیں جس پر شہناز نے مذاق میں کہا 'سر آپ خوش رہو بس' یہ سن کر وہاں موجود تمام ہی لوگ ہنس پڑے۔


اداکارہ نے مزید کہا سر آپ 'سِنگل' زیادہ اچھے لگتے ہیں جس پر سلو خان نے جواب دیا کہ جب سنگل ہوجاؤں گا تو زیادہ اچھا لگوں گا۔

یہ سن کر شہناز گل چونک اٹھیں اور سوالیہ انداز میں کہا کیا آپ کامیٹڈ ہو؟۔ ان کا پوچھنے کا مطلب تھا کہ کیا کوئی گرل فرینڈ ہے۔ پرومو کی وجہ سے مکمل گفتگو نہیں سنی جاسکتی اس کے لیے بگ باس کا فائنل دیکھنا ہوگا۔
Load Next Story