فخر زمان کی سنچری کی بدولت لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو شکست دے دی
پاکستان سپرلیگ کے چھٹے میچ میں فخر زمان کی سنچری کی بدولت لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا چھٹا میچ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا گیا، جس میں لاہور قلندرز کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
میچ سمری
کراچی کنگز نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے اور لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 171 رنز کا ہدف دیا، قلندرز کو ابتدا میں مشکلات کا سامنا تھا کیونکہ 48 کے مجموعی اسکور پر دو اہم کھلاڑی پویلین روانہ ہوگئے تھے۔ بعد ازاں محمد حفیظ نے فخر زمان کا ساتھ دے کر اسکور 90 تک پہنچایا تو پروفیسر بھی آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔
💯 🔥
نئے آنے والے کھلاڑی سمت پٹیل نے فخر زمان کا بھرپور ساتھ دیا اور انہیں اسرائیکر اینڈ پر موقع فراہم کیا جس کا اوپنر نے کھل کر فائدہ اٹھایا اور جارحانہ بیٹنگ کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے کنگز کے بولرز کو دباؤ میں رکھا اور صرف 55 گیندوں پر 4 چھکوں، 12 چوکوں کی مدد سے 106 رنز بنائے، فخر زمان لاہور قلندرز کے آؤٹ ہونے والے چوتھے اور آخری کھلاڑی تھے، جس کے بعد سمت پٹیل اور ڈیوڈ وسی نے چار گیندوں پہلے ہی میچ کا اختتام کیا۔
کراچی کنگز اننگز
کراچی کنگز نے قلندرز کی دعوت پر پُراعتماد انداز سے بیٹنگ کا آغاز کیا اور دونوں اوپنرز نے پہلی وکٹ میں 84 رنز کی شراکت داری قائم کی اور اسی وقت شرجیل خان 60 رنز بنا کر حفیظ کا شکار بنے، اس کے بعد 106 پر کراچی کنگز کی دوسری، 122 پر تیسری، 138 پر چوتھی اور 142 پر پانچویں وکٹ گری، بعد ازاں صاحبزادہ فرحان اور جوئے کلارک نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے اسکور کو 163 تک پہنچایا تو کراچی کنگز کے صاحبزادہ فرحان بھی آؤٹ ہوگئے۔
بعد ازاں عماد وسیم جوئے کلارک کا ساتھ دینے آئے تو وہ بغیر کوئی رن بنائے حارث رؤف کا شکار بنے، اس کے بعد عمید آصف آئے جنہوں نے صرف ایک بال کا سامنا کیا۔ کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز اسکور کیے، جن میں شرجیل خان 60 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ بابر اعظم 41 رنز بنا سکے جبکہ کراچی کنگز کے پانچ کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکے۔ لاہور قلندرز کے حارث رؤف نے تین، شاہین شاہ آفریدی، زمان خان، راشد خان اور محمد حفیظ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
لاہور قلندرز نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جبکہ کراچی کنگز نے صاحبزادہ فرحان اور عمید آصف کو آج موقع دیا ہے۔ لاہور قلندرز اننگز ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان اور عبداللہ شفیق نے اننگز کا آغاز کیا، جو اچھا نہ رہا کیونکہ 24 کے مجموعی اسکور پر عبداللہ شفیق صرف 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
بعد ازاں 48 کے مجموعی اسکور پر کامران غلام 6 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ لاہور قلندرز کی تیسری وکٹ 90 رنز پر اُس وقت گری جب محمد حفیظ 24 رنز بنا عماد وسیم کی گیند پر آوٹ ہوئے، اسی دوران فخر زمان نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 33 گیندوں پر 1 چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے نصف سنچری بھی مکمل کی۔
Umaid gets the big wicket.
لاہور قلندرز کے فخر زمان نے 56 گیندوں پر گیارہ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے پی ایس ایل 7 کی پہلی سنچری بنانے والے کھلاڑی بننے کا اعزاز اپنے نام کیا۔
لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو چار گیندوں پہلے 171 رنز ہدف کے جواب میں 174 بنا کر ایونٹ کی پہلی فتح اپنے نام کی، جس کے بعد وہ عمید آصف کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
فخر زمان اپنی ٹیم کی پوزیشن اتنی مضبوط کرگئے تھے کہ نئے آنے والے کھلاڑی نے صرف 7 رنز بنائے، جس پر قلندرز نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے باآسانی شکست دے دی۔
کراچی کنگز اسکواڈ
بابر اعظم (کپتان)، شرجیل خان، جو کلارک، محمد نبی، ٹام لیمونبی، لیوس گریگوری، عماد وسیم، عامر یامین، محمد عمران، محمد طحہٰ اور محمد الیاس
لاہور قلندرز اسکواڈ
فخر زمان، عبداللہ شفیق، محمد حفیظ، کامران غلام، بین ڈنک، سمت پٹیل، ڈیوڈ ویزے، راشد خان، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، حارث رؤف اور زمان خان
واضح رہے کہ کراچی کنگز نے پی ایس ایل میں اب تک 3 میچز کھیلے، تمام ہی میچز میں اُسے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ لاہور قلندرز نے دو میچز کھیلے جن میں سے انہیں ایک میں فتح اور ایک میں شکست ہوئی۔
کراچی کنگز کو ملتان سلطانز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ لاہور قلندرز کو ایک میچ میں سلطانز نے شکست دی۔