گھر کی تزئین و آرائش کے دوران صدی پرانی 60 فٹ لمبی تصاویر برآمد
مکینوں نے سوچا کیوں نہ دیواروں پر کام شروع کرنے سے پہلے پلاسٹر کو اکھیڑ کر دیکھا جائے کہ ان کے پیچھے کیا ہے؟
کراچی:
یہ واقعہ امریکی ریاست واشنگٹن کے ایک چھوٹے سے قصبے میں پیش آیا جہاں ایک جوڑا اپنے نئے گھر کی تزئین و آرائش میں مصروف تھا اور اسی دوران انہیں گھر کی ایک دیواروں پر بنائی گئیں 60 فٹ لمبی تصاویر ملیں۔
نِک اور لیزا ٹم نے سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے واشنگٹن کے قصبے اوکینوگین میں گزشتہ سال کے آخر میں ایک گھر خریدا تھا۔ ایک دن وہ اُور ان کی ٹیم گھر میں موجود 115 سال پرانے تھیٹر کی مرمت کررہے تھے۔
نِک نے بتایا کہ ہم نے سوچا کیوں نہ دیواروں پر کام شروع کرنے سے پہلے پلاسٹر کو اکھیڑ کر دیکھا جائے کہ ان کے پیچھے کیا ہے؟
نِک اور اُن کی ٹیم نے جب پلاسٹر کو اکھیڑا تو اندر سے پوری دیوار پر 60 فٹ لمبی قدرتی نظارے کی تصویر بنی ہوئی تھی۔ ٹیم کے ایک ممبر نے کہا کہ تصویر کے مقابل دیوار پر بھی ایسی ہی تصویر ہوگی۔ جب دوسری دیوار کو اکھیڑا گیا تو ممبر کا شک درست ثابت ہوا۔
جوڑے کا کہنا تھا کہ ہم اس تصویر میں دوبارہ جان ڈالیں گے اور اس جگہ کو سماجی تقریبات کیلئے استعمال کریں گے۔