شمالی کوریا کے میزائل تجربات  امریکا مذاکرات پر مجبور

جوہری پروگرام اورجوہری ہتھیاروں پرشمالی کوریا براہ راست مذاکرات کرے، امریکا

شمالی کوریا نے نئی امریکی پابندیوں کے باوجودمیزائل تجربات کئے:فوٹو:فائل

ISLAMABAD:
شمالی کوریا کے میزائل تجربات نے امریکا کو گھٹنے ٹیکنے پرمجبورکردیا جس پر جوبائیڈن انتظامیہ نے شمالی کوریا کو براہ راست مذاکرات کی دعوت دے دی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جوبائیڈن انتظامیہ کے اعلی حکام نے شمالی کوریا کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا بغیر پیشگی شرائط کے براہ راست مذاکرات کرے۔


امریکی حکام نے شمالی کوریا کے میزائل تجربات پرتشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہ میزائل تجربات جاری رکھنے کی صورت میں شمالی کوریا کے ساتھ جوہری ہتھیاروں اورمیزائل پروگرام پردوبارہ مذاکرات کا آغاز ملتوی ہوسکتا ہے۔

امریکی حکام کا مزید کہنا تھا کہ کہ شمالی کوریا کے میزائل تجربات سے خطے میں عدم استحکام ہوگا اور یہ اقدام عالمی برادری کو دباؤ میں لانے کی کوشش ہوسکتی ہے۔

گزشتہ روز شمالی کوریا نے 2017 کے بعد سب سے طاقت ور میزائل کا تجربہ کیا۔ یہ شمالی کوریا کا رواں مہینے میں ساتواں میزائل تجربہ تھا۔ میزائل 1200 میل کی بلندی تک گیا اور500 میل کا فاصلہ طے کرکے سمندرمیں ہدف کو نشانہ بنایا تھا۔
Load Next Story