14 سالہ لڑکی سے زیادتی کے مجرم کو 10 سال قید کا حکم

واقعہ جون 2019ء میں پیش آیا، میڈیکل رپورٹ میں لڑکی سے زیادتی ثابت ہوئی، مجرم ضمانت پر رہا تھا جسے جیل بھیج دیا گیا

(فوٹو : فائل)

RAWALPINDI:
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے 14 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم کو 10 سال قید باشقت کی سزا سنادی۔


کراچی سٹی کورٹ میں ایڈیشنل اینڈ سیشن جج غربی نے 14 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کے مقدمے کا فیصلہ سنایا جس میں عدالت نے مجرم خلیل کو دس سال قید بامشقت اور 2 لاکھ جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔ فیصلے کے بعد عدالت نے ضمانت پر رہا ملزم کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔

مدعی کے وکیل نے موقف دیا تھا کہ مجرم خلیل نے 14 سالہ لڑکی سے زیادتی کی۔ میڈیکل رپورٹ میں متاثرہ لڑکی کے ساتھ زیادتی ثابت ہوئی تھی۔ مجرم نے ضمانت حاصل کر رکھی تھی۔ پولیس کے مطابق واقعہ 11 جون 2019ء میں پیش آیا تھا واقعے کا مقدمہ اتحاد ٹاؤن تھانے میں درج کیا گیا تھا۔
Load Next Story