گزشتہ ہفتے سونے کی قیمتوں میں پھر اضافہ 52 ہزار روپے تولہ ہوگیا

عالمی مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران 69 ڈالر، مقامی مارکیٹ میں فی تولہ 900 روپے مہنگا ہوا

عالمی مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران 69 ڈالر، مقامی مارکیٹ میں فی تولہ 900 روپے مہنگا ہوا۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافے کا رجحان جاری ہے۔ سونا بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران فی اونس69 ڈالر کا اضافہ جبکہ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 900روپے مہنگا ہوگیا۔


سونے کی قیمتوں کو ایک مرتبہ پھر پر لگنا شروع ہوگئے ہیں اور شہری توقع کررہے تھے کہ سونے کی قیمت میں گراوٹ ہوگی لیکن انہیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ 7نومبر2013 کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں سونا 1300 کی سطح پر تھا اور 4 مہینے بعد ایک مرتبہ پھر سونا 1300 ڈالر کی سطح عبور کرگیا اور ایک ہفتے میں 69 ڈالر کا اضافہ ہوا۔ جس کے بعد قیمت 1319 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 900 روپے مہنگا ہوگیا اور قیمت 52 ہزار روپے کی سطح پر آگئی جبکہ 10 گرام سونا 771 روپے مہنگا ہوکر 44 ہزار 571روپے کی سطح تک پہنچ گیا ہے۔ سونے کے تاجروں کے مطابق بین الاقوامی گولڈ میں خریداری نے سونے کی قیمتوں میں اضافے کا جواز پیدا کردیا ہے۔
Load Next Story