انگلش کرکٹر ٹِم بریسنن کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

ٹم بریسنن نے کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے

مجھے اپنے کیریئر پر فخر محسوس ہوتا ہے، ٹم بریسنن

SAUDI ARAB:
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ٹم بریسنن کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے مستعفی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 2010 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم انگلیڈ کا حصہ رہنے والے آل راؤنڈر ٹم بریسنن نے کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹم بریسنن نے انگلینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے 2010، 2011 اور 2013 میں ایشز سیریز بھی کھیلی۔


بریسنن نے اپنے کیریئر میں انٹرنیشنل کرکٹ میں 23 ٹیسٹ، 85 ون ڈے اور 34 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے، وہ اچھے بیٹر ہونے کے ساتھ درمیانہ درجے کی رفتار سے بال کرانے والے بہترین بولر بھی تھے۔

انگلش کھلاڑی 36 سال کی عمر میں کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کیا۔

ٹم بیسنن عالمی کرکٹ میں ٹیم کی نمائندی کے علاوہ ڈومسٹک میں بھی شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے آئے ہیں۔ مستعفی ہونے والے کھلاڑی کا کہنا ہے کہ ریٹائرمنٹ کا یہی صحیح وقت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اپنے کیریئر پر ہمیشہ فخر رہے گا، اپنے ماضی کو خوشی سے دیکھتا ہوں۔
Load Next Story