برطانیہ کیلئے بک کرائے روٹی کے بیلنوں سے 790 گرام آئس برآمد

آئس پارسل میں موجود 3 عدد بیلنوں میں انتہائی مہارت سے چھپائی گئی تھی، اے این ایف

ان کا کہنا تھا کہ پارسل راولپنڈی کی رہائشی روبینا بی بی نامی خاتون کی جانب سے برطانیہ میں موجود ماجد وسیم کے لیے بک کروایا گیا تھا—فوٹو: اے این ایف

NEW YORK:
اے این ایف انٹیلیجنس کی راولپنڈی میں کارروائی کرتے ہوئے برطانیہ کے لیے بک کرائے گئے روٹی کے بیلنوں سے 790 گرام آئس منشیات برآمد کرلی۔

اے ایف نے کے اہلکاروں نے کورئیر آفس کے ذریعے برطانیہ بھیجے جانے والے کراکری اور گارمنٹس پر مشتمل پارسل سے آئس برآمد کی۔


انہوں نے بتایا کہ 790 گرام آئس پارسل میں موجود 3 عدد بیلنوں میں انتہائی مہارت سے چھپائی گئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ پارسل راولپنڈی کی رہائشی روبینا بی بی نامی خاتون کی جانب سے برطانیہ میں موجود ماجد وسیم کے لیے بک کروایا گیا تھا۔ اے این ایف نے منشیات قبضے میں لے کر مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
Load Next Story