جاپان میں غمزدہ بیٹے نے ماں کو زندہ نہ کرنے پر ڈاکٹر کی جان لے لی
ہیروشی نے ڈاکٹر کو ماں کی میت پر تعزیت کیلئے بلایا، جب ڈاکٹر پہنچا تو بیٹے نے مبینہ طور پر فائرنگ سے ڈاکٹر کو قتل کیا
ایک دن قبل ہوئی ماں کی موت پر دکھی بیٹے نے ڈاکٹر سے گزارش کی تھی کہ وہ ماں کو زندہ کرے تاہم جب ڈاکٹر نے خود کو بےبس بتایا تو بیٹے نے مبینہ فائرنگ کرکے اُسے جان سے مار دیا۔
جاپانی نیوز ویب سائٹ دی مائنیچی کے مطابق 66 سالہ ہیروشی نے ماں کے دل کی دھڑکن واپس لانے کیلئے ٹوکیو میں سوزوکی نامی 44 سالہ ڈاکٹر سے دل پر مساج کرنے کی درخواست کی تھی جس پر ڈاکٹر نے اسے بےسود بتا کر بےبسی ظاہر کی تھی۔
ہیروشی نے ڈاکٹر سے انتقام کیلئے اُسے ایک دن بعد ماں کی میت والے دن کال کرکے بلایا کہ وہ آکر تعزیت کرلے۔ جب ڈاکٹر وہاں پہنچا تو بیٹے نے مبینہ طور پر پستول کے 3 راؤنڈز ڈاکٹر پر فائر کردیے۔ پہلا فائر ڈاکٹر کے سینے پر کیا جس سے ڈاکٹر موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جس کے بعد ملزم نے مزید فائر کیے۔
ہیروشی کو پولیس نے قتل کے الزام میں گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔