قوم یوم كشمير پربھارتی مظالم کے خلاف بھر پوراحتجاجی مظاہرے کرے مولانا عبدالغفور

ہراضلاع، تحصيل اور يونين كونسل كی سطح پر پريس كلب كے سامنے احتجاجی مظاہرے کیے جائیں، رہنما جے یو آئی

انہوں نے کہا کہ عوام بھارت کے مظالم عیاں کریں—فائل فوٹو

لاہور:
جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی جنرل سیکریٹری سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ 5 فروری کو یوم يكجہتی كشمير كے موقع پر پاكستانی قوم اپنے كشميری بھائيوں سے اظہارِ يكجہتی کیلیے احتجاجی مظاہرے كريں۔


سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری نے عوام الناس بالخصوص كاركنان سے اپيل کی کہ يوم يكجہتی كشمير كے موقع پر اضلاع، تحصيل اور يونين كونسل كی سطح پر پريس كلب كے سامنے احتجاجی مظاہرے كريں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے ظلم كو واشگاف كريں اور ان مظالم كی مذمت كريں تاكہ مسئلے كشمير اقوام سامنے اجاگر كيا جاسكے اوربھارت كے مظالم پوری دنيا كے سامنے عياں ہوں۔
Load Next Story