اکیلےعمران خان کو مہنگائی کا ذمہ دار ٹھہرانا زیادتی ہے چوہدری شجاعت

مصنوعی مہنگائی کے ذمہ دار ذخیرہ اندوز ہیں جسکے اثرات براہ راست عوام پر پڑتے ہیں، سربراہ مسلم لیگ (ق)

مصنوعی مہنگائی کے ذمہ دار ذخیرہ اندوز ہیں جسکے اثرات براہ راست عوام پر پڑتے ہیں، سربراہ مسلم لیگ (ق) ۔ فوٹو : فائل

لاہور:
مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ اکیلےعمران خان کو مہنگائی کا ذمہ دار ٹھہرانا زیادتی ہے۔


اپنے ایک بیان میں چوہدری شجاعت نے کہا کہ زراعت کے شعبے کو ٹارگٹ کرکے تمام اشیا کو مہنگا کیا جارہا ہے، کسان، آڑھتی کو ٹماٹر 25 روپے کلو فروخت کرتا ہے، وہی ٹماٹر بازارمیں عوام کو ڈیڑھ سو روپے کلو ملتا ہے۔

چوہدری شجاعت نے کہا کہ ارکان اسمبلی اپنےعلاقوں میں ذخیرہ اندوزوں سے کھاد ریلیز کرائیں، مصنوعی مہنگائی کے ذمہ دار ذخیرہ اندوز ہیں جسکے اثرات براہ راست عوام پر پڑتے ہیں۔
Load Next Story