پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارا گل کو جناح اسپتال میں ہاؤس جاب مل گئی
ہماری حکومت خواجہ سراؤں کو ہر شعبے میں آگے لانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
SYDNEY:
سندھ حکومت نے پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارا گل کو جناح اسپتال میں ہاؤس جاب دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارا گل کو فوری طور پر ہاؤس جاب دلانے کی ہدایت کی تھی۔
ڈاکٹر سارا نے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سنٹر (جے پی ایم سی) کے ایکزیکٹیو ڈائریکتر پروفیسر شاہد رسول سے ملاقات کی اور ہاؤس جاب آرڈر لیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ڈاکٹر سارا گل کو ہاؤس جاب ملنے پر مبارکباد دی۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہماری حکومت خواجہ سراؤں کو ہر شعبے میں آگے لانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، ہم خواجہ سراؤں کو ہر شعبے میں عزت و احترام دلوائیں گے۔