حکومت کا نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس پر عدلیہ سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ

‏ابھی پتہ چلا ہے کہ اب برطانیہ میں بھی دل کے سب ڈاکٹر فوت ہو چکے ہیں، شہباز گل

نواز شریف کے حوالے سے دلچسپ میڈیکل رپورٹ ہائی کورٹ میں جمع کروائی گئی، وزیراطلاعات (فوٹو فائل)

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس پر عدلیہ سے سختی سے نوٹس لینے اور ملکی وقار بحال کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فواد چوہدری نے نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے حوالے سے دلچسپ میڈیکل رپورٹ ہائی کورٹ میں جمع کروائی گئی، جس میں واشنگٹن میں مقیم ڈاکٹر شال نے لندن میں مقیم نواز شریف کی صحت کے حوالے سے لکھا کہ وہ دباؤ کا شکار ہیں۔

فواد چوہدری نے مطالبہ کیا کہ 'ہم امید کرتے ہیں عدلیہ ایسی جعلی رپورٹس کا سختی سے نوٹس لے گی اور ملک کا وقار بحال کرے گی'۔

مزید پڑھیں: نواز شریف علاج کے بغیر پاکستان گئے تو ان کی حالت بگڑ سکتی ہے، میڈیکل رپورٹ

دوسری جانب وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ ‏ساری دنیا کو بتایا گیا کہ نواز شریف کے ڈاکٹرز لندن میں موجود ہیں جبکہ اب اُن کی میڈیکل رپورٹ امریکا کے ڈاکٹر سے لکھوائی گئی ہے۔

Load Next Story