حکومت کا نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس پر عدلیہ سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ
ابھی پتہ چلا ہے کہ اب برطانیہ میں بھی دل کے سب ڈاکٹر فوت ہو چکے ہیں، شہباز گل
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس پر عدلیہ سے سختی سے نوٹس لینے اور ملکی وقار بحال کرنے کا مطالبہ کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق فواد چوہدری نے نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے حوالے سے دلچسپ میڈیکل رپورٹ ہائی کورٹ میں جمع کروائی گئی، جس میں واشنگٹن میں مقیم ڈاکٹر شال نے لندن میں مقیم نواز شریف کی صحت کے حوالے سے لکھا کہ وہ دباؤ کا شکار ہیں۔
فواد چوہدری نے مطالبہ کیا کہ 'ہم امید کرتے ہیں عدلیہ ایسی جعلی رپورٹس کا سختی سے نوٹس لے گی اور ملک کا وقار بحال کرے گی'۔
مزید پڑھیں: نواز شریف علاج کے بغیر پاکستان گئے تو ان کی حالت بگڑ سکتی ہے، میڈیکل رپورٹ
دوسری جانب وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ ساری دنیا کو بتایا گیا کہ نواز شریف کے ڈاکٹرز لندن میں موجود ہیں جبکہ اب اُن کی میڈیکل رپورٹ امریکا کے ڈاکٹر سے لکھوائی گئی ہے۔

ساری دنیا کو بتایا گیا کہ نواز شریف کے ڈاکٹرز لندن میں موجود ہے اور اب میڈیکل رپورٹ امریکہ کے ڈاکٹر سے لکھوا لی ہے۔
انہوں نے لکھا کہ اس رپورٹ کے بعد ن لیگ کے ان تمام رہنماؤں کے بیانات جھوٹے ثابت ہوگئےجو کہہ رہے تھے میاں صاحب واپس آرہے ہیں جبکہ رپورٹ یہ بیان کررہی ہے کہ نوازشریف کو جیل جانے سے ڈر لگتا ہے۔
اُدھر وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل کا کہنا تھا کہ ابھی پتہ چلا ہے کہ اب برطانیہ میں بھی دل کے سب ڈاکٹر فوت ہو چکے ہیں، اس لئے نواز شریف نے ایک بھارتی نژاد امریکی ڈاکٹر کو لندن بلوایا اور اپنا معائنہ کروایا۔
یہ بھی پڑھیں: نوازشریف کی نااہلی ختم کرانے کی سپریم کورٹ بار کی درخواست پر وزیراعظم برہم
شہباز گل نے لکھا کہ نوازشریف نے پھر اس سے مرضی کا ایک خط لکھوایا اور اُسے ہائی کورٹ میں جمع کرادیا۔ انہوں نے لیگی قیادت اور شریف خاندان سے سوال کیا کہ 'آپ کو کیا لگتا ہے آپکی یہ مکاری و عیاری مزید جاری رہے گی'۔