اکشے نے سیف کو مجھ سے دور رہنے کا کیوں کہا تھا کرینہ نے وجہ بتا دی
بالی ووڈ اسٹار کرینہ کپور نے اپنے ایک انٹرویو میں وہ باتیں بتائیں جو اب تک کسی کو پتا نہیں تھیں
ISLAMABAD:
بالی ووڈ کی سپر اسٹار کرینہ کپور نے انکشاف کیا ہے کہ شادی سے قبل اکشے کمار نے سیف علی خان کو ڈرایا تھا کہ میں خطرناک لڑکی ہوں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کرینہ کپور نے بھارتی مصنفہ ٹوئنکل کھنا کے یوٹیوب چینل پر اپنا انٹرویو ریکارڈ کرایا، اس دوران انہوں نے دلچسپ سوالات کے جواب دیے، اداکارہ نے اپنے شوہر سیف علی خان اور اکشے کمار کے بارے میں وہ باتیں بھی بتائیں جو اب تک کسی کو پتا نہیں تھیں۔
کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ 2008 میں ٹشن فلم کی شوٹنگ کے دوران اکشے کو اندازہ ہوگیا تھا کہ سیف اور میرے درمیان ایک دوسرے کے لیے دلی جذبات ابھر رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا اکشے سیف علی خان کو فلم سیٹ کے کنارے پر لے گئے اور سیف کو خبردار کیا کہ سنو، دھیان سے چلو، کرینہ خطرناک خاندان سے تعلق رکھنے والی خطرناک لڑکی ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ اکشے کمار نے میرے شوہر کو ڈراتے ہوئے یہ بھی کہا کہ تم غلط راستے پر نکل پڑے ہو جواب میں سیف نے کہا نہیں، نہیں میں جانتا ہوں کیسے کیا کرنا ہے۔
خیال رہے کہ بالی ووڈ کی خوبصورت جوڑی کرینہ کپور اور سیف علی خان 2012 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی اور آج ان کے ہاں دو بیٹے تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان ہیں۔