بی آر ٹی بس پشاور میں خاتون کے پرس سے موبائل اور ہزاروں روپے چوری

ڈبگری سے یونیورسٹی ٹاؤن جاتے ہوئے خاتون کو نوسرباز خواتین نے لوٹ لیا

ڈبگری سے یونیورسٹی ٹاؤن جاتے ہوئے خاتون کو نوسرباز خواتین نے لوٹ لیا

لاہور:
بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) بس سروس میں خاتون کے پرس سے ہزاروں روپے کی نقدی اور موبائل فون چوری ہوگئے۔

ڈبگری سے یونیورسٹی ٹاؤن جاتے ہوئے خاتون کو نوسرباز خواتین نے لوٹ لیا اور پرس سے 95 ہزار کی رقم اور موبائل فون چوری کرلیے۔ متاثرہ خاتون نے دعویٰ کیا کہ بی آر ٹی انتظامیہ نے سی سی ٹی وی فوٹیج دینے سے انکار کردیا ہے، چوری کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں صوبائی حکومت معاملے کا نوٹس لیں۔


ترجمان ٹرانس پشاور عمیر خان نے واقعے پر ردعمل میں کہا کہ خاتون کی جانب سے تاحال ٹرانس پشاور کی ہیلپ لائن پر کوئی شکایت درج نہیں کرائی گئی، شکایت درج کروانے کے 24 سے 48 گھنٹوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو متعلقہ بس کی سی سی ٹی وی وڈیو فراہم کی جاتی ہے، ٹرانس پشاور ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے سینکڑوں وڈیوز پولیس کو دے چکی ہے، جن کی مدد سے پولیس کی جانب سے گروہوں کا سراغ لگایا گیا، اب تک اس نوعیت کی موصول ہونے والی تمام شکایات پر مسافروں کو سی سی ٹی وی وڈیوز فراہم کی گئیں ہیں۔


Load Next Story