آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالرقرض کی منظوری دے دی
وزیر خزانہ شوکت ترین نے نے ٹوئٹ پر پاکستان سے متعلق چھٹے اقتصادی جائزے کی منظوری سے متعلق آگاہ کیا
LONDON:
وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے متعلق چھٹے اقتصادی جائزے کی منظوری دے دی جس کے تحت ایک ارب ڈالر قرض مل سکے گا۔
سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے آئی ایم ایف کی جانب سے منظور کیے گئے اقتصادی جائزے کو خوش آئند قرار دیا۔
خیال رہے کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ کا اہم اجلاس ہوا جس میں پاکستان سے متعلق چھٹے اقتصادی جائزے کی منظوری دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اس قبل پاکستان کی درخواست پر دو بار اجلاس ملتوی کیا گیا تھا، آئی ایم ایف نے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل کی منظوری کیلئے وقت دیا تھا تاہم تمام پیشگی شرائط پوری ہونے پر آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کےاجلاس میں پاکستان کے لیے چھٹے اقتصادی جائزہ کے ساتھ ایک ارب ڈالر جاری کرنے کی منظوری دی ہے۔
پاکستان کا چھٹا اقتصادی جائزہ منظوری کے بعد پروگرام ٹریک پر آگیا آئی ایم ایف پروگرام ٹریک پر آنے کے بعد عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سمیت دیگر ڈونر سے بھی فنانسنگ ملے گی۔
علاوہ ازیں وزارت خزانہ کے حکام نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہوں گے اور اسٹاک مارکیٹ سمیت دیگر اقتصادی اعداد و شمار بھی بہتر ہوں گے۔