بلوچستان کے ینگ ڈاکٹرز کا ضلعی ہلیتھ آفس اور ویکسین سینٹرز کو بند کرنے کا اعلان

بلوچستان کے عوام کو صحت کی سہولت سے دور رکھا جارہا ہے، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن رہنما

[فائل-فوٹو]

MADRID:
بلوچستان کے ینگ ڈاکٹرز کے ضلعی ہلیتھ آفس اور ویکسین سینٹرز کو آج سے احتجاجاً بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے عہدیداروں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کی، جس میں انہوں نے احتجاج کے دائرے کار کو بڑھانے کا اعلان کیا۔


ایسوسی ایشن کے رہنما ڈاکٹر حفیظ مندو خیل نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو صحت کی سہولت سے دور رکھا جارہا ہے، جس کے لیے کل سے ہم بھرپور احتجاج شروع کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج کے دائرے بڑھاتے ہوئے ویکسین سینٹرز اور ضلعی ہیلتھ آفس کو بند کردیں گے۔

ڈاکٹرز بہار شاہ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی طرف سے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے، بس زبانی دعوے کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہیلتھ کارڈ جھوٹ اور جھوٹ کا پلندہ ہے۔
Load Next Story