اسٹاک مارکیٹ 5 حدیں بحال 444 پوائنٹس کا اضافہ ڈالر مزید ڈاؤن
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کو کاروبار حصص میں تیزی کا رجحان رہا،کے ایس ای100انڈیکس 45600 پوائنٹس کی سطح سے بڑھ کر46100پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ مارکیٹ سرمائے میں 53ارب61کروڑ روپے سے زائد کااضافہ ہوا۔
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کو کاروبار کا آغاز کاروبار حصص میں تیزی کے ساتھ ہوا،سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی جانب سے ٹیلی کام، فوڈز، سیمنٹ، کمیونیکیشن سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری کی بدولت شیئرز مارکیٹ تیزی کی جانب گامزن رہی اورکاروبار کے دوران انڈیکس 45700،45800،45900،46000 اور46100پوائنٹس کی5بالائی حد عبور کر گیا۔ حصص مارکیٹ میں کے ایس ای 100انڈیکس میں 444.65پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
دریں اثنا گزشتہ روزانٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا ہو گیا۔
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر2پیسے کمی سے 176.43روپے کی سطح سے گر کر176.41روپے کی سطح پر آگئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 20پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 177روپے سے گھٹ کر176.80روپے اور قیمت فروخت177.50روپے سے گھٹ کر177.30روپے پر آ گئی۔
علاوہ ازیں عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمت50روپے اضافہ سے 1لاکھ25ہزاراوردس گرام سونے کی قیمت43روپے اضافہ سے 1لاکھ7ہزار167 روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1450روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔