عسکری پارک کے ایم سی کے سپرد عوام کا داخلہ مفت
سپریم کورٹ کے حکم پر کے ایم سی محکمۂ باغات نے عسکری ایموزمنٹ کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا
LONDON:
سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ باغات نے عسکری امیوزمنٹ پارک کا مکمل کنٹرول سنبھال کر نام تبدیل کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ باغات آج سے عسکری پارک کا کنٹرول سنبھالا اور پارک کا نام عسکری امیوزمنٹ سے تبدیل کرکے 'کے ایم سی امیوزمنٹ' کردیا۔
مزید پڑھیں: عسکری پارک کراچی کو فوج سے لے کر کے ایم سی کے حوالے کرنے کا حکم
کے ایم سی محکمہ باغات کے ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ 17 سے زائد ایکڑ رقبے پر مشتمل پارک کا شادی ہال مسمار کیا جا رہا ہے جبکہ احاطے میں قائم 38 دکانوں بھی موجود ہیں جنہیں قانونی وجوہات کے باعث مسمار نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے بتایا کہ پارک تحویل میں لینے کے بعد انٹری فیس ختم کر دی جائے گی جس کے بعد عوام کا داخلہ مفت ہوجائے گا۔