اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 43 رنز سے شکست دے دی

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل 7 میں دوسری کامیابی حاصل کرلی

اسلام آباد کے کپتان شاداب خان نے پانچ وکٹیں اپنے نام کیں۔ (فوٹو ٹویٹر)

SHANGHAI:
پاکستان سپر لیگ 7 (پی ایس ایل) کے دسویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 43 رنز سے شکست دے دی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان دسواں میچ کھیلا گیا، جس میں گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت پر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اننگز

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دعوت پر اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز پال اسٹرلنگ اور ایلکس ہلز نے بہت جارحانہ انداز سے کیا اور 3.3 اوورز میں پی ایس ایل کی نصف سنچری بنائی۔ بعد ازاں ایلکس ہلز 55 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوکر پویلین لوٹے۔ انہوں نے 9 گیندوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے 22 رنز بنائے۔
Load Next Story