پی ایس ایل کے حوالے سے اچھی خبریں سامنے آنے کی توقع ہے سی او او پی سی بی

امید ہے این سی او سی 12 سال سے کم عمر بچوں کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت دے گی، سلمان نصیر

امید ہے این سی او سی 12 سال سے کم عمر بچوں کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت دے گی، سلمان نصیر - فوٹو:فائل

PESHAWAR:
پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی او او سلمان نصیر نے کہا ہے کہ کہ پی ایس ایل کے حوالے سے اچھی خبریں سامنے آنے کی توقع ہے، امید ہے کہ این سی او سی 12 سال سے کم عمر بچوں کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت دے گی جبکہ اس بات کا بھی امکان ہے کہ لاہور میں کھیلے جانے والے دوسرے مرحلے میں تماشائیوں کی تعداد میں اضافہ کر دیا جائے گا۔

نمائندہ ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سلیمان نصیر نے کہا کہ پی سی بی اور این سی او سی حکام کے درمیان آج ہونے والا اجلاس بہت مفید رہا اور مختلف امور زیر غور آئے، این سی او سی نے پی ایس ایل کے پہلے مرحلے میں کراچی میں اٹھائے جانے والے اقدامات کی تعریف کی۔

سلمان نصیر کے مطابق پی سی بی کی جانب سے پرزور درخواست کی گئی ہے کہ 12 سال سے کم عمر بچوں کو پی ایس ایل کے میچز دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم آنے کی اجازت دی جائے۔


ایک سوال کے جواب میں سلمان نصیر نے کہا کہ بورڈ کی جانب سے بار بار اعلانات کے باوجود متعدد فیملیز کم عمر بچوں کو اپنے ہمراہ اسٹیڈیم لا رہی ہیں اور اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے اصرار کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی نے واضح طور پر پالیسی کے مطابق گذشتہ اتوار تک کلیم داخل کرنے والوں کی رقم واپس لٹانے کا اہتمام کیا ہے، تاہم اب کلیم داخل کرنے کا وقت گزر چکا، اس حوالے سے بورڈ نے بار بار یار توجہ دلائی تھی جب کہ تمام ٹکٹ ہولڈرز کو باقاعدہ پیغامات بھی جاری کیے گئے تھے۔

سلمان نصیر نے کراچی میں پہلے مرحلے کے دوران بہترین انتظامات پر مقامی انتظامیہ سمیت دیگر اداروں کے بھرپور تعاون پر بھی اظہار تشکر کیا۔
Load Next Story