فرحان اختر اور شیبانی ڈانڈیکر کی شادی کی تاریخ منظرعام پر آگئی

جاوید اختر نے بیٹے فرحان اختر کی شادی کی تصدیق کردی

فرحان اختر اور شیبانی ڈانڈیکر گزشتہ 3 برسوں سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں، فوٹوفائل

ISLAMABAD:
بالی ووڈ اداکار، ڈائریکٹر اور گلوکار فرحان اختر اور ان کی قریبی دوست شیبانی ڈانڈیکر کی شادی کی تاریخ منظرعام پر آگئی۔

فرحان اختر کے والد جاوید اخترنے اپنے بیٹے کی شادی کی تاریخ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فرحان رواں ماہ 21 فروری کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔


جاوید اختر نے اس بارے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہاں میرے بیٹے کی شادی ہورہی ہے اور شادی کی تیاریاں بھی جاری ہیں۔ تاہم کورونا وبا کے باعث شادی بہت بڑے پیمانے پر نہیں کی جائے گی۔ چند خاص لوگوں کو ہی بلایا جائے گا اور شادی کی تقریب بھی سادگی سے ہوگی۔ خیر ابھی تک تو دعوت نامے بھی نہیں بھیجے گئے ہیں۔

جاوید اختر نے اپنی ہونے والی بہو شیبانی ڈانڈیکر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام لوگ اسے پسند کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ فرحان اختر اور شیبانی ڈانڈیکر گزشتہ 3 برسوں سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔
Load Next Story