پشاور زلمی کا دوسرا ترانہ ’ہر قدم ہے زلمی‘ ریلیز

گانے کو یوٹیوب پر اب تک ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں

گانے کو یوٹیوب پر اب تک ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں فوٹواسکرین گریب

پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کے لیے پشاور زلمی کا دوسرا اینتھم 'ہر قدم ہے زلمی' بھی ریلیز کردیا گیا۔

پشاور زلمی کا دوسرا ترانہ معروف سنگر فرحان سعید اور فورٹی ٹیوڈ بینڈ کا جوش و خروش سے بھرپور گانا ہے جسے مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا جارہا ہے۔ گانے کو یوٹیوب پر اب تک ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں۔


گانے میں مشہور اداکارہ اور زلمی ایمبیسیڈر ہانیہ عامر اور علی رحمان خان کی شاندار پرفارمنس بھی شامل ہے، پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض اور کھلاڑی بھی اینتھم میں اِن ایکشن ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پشاور زلمی نے 28 جنوری کو اپنا پہلا ترانہ ''آیا زلمی'' ریلیز کیا تھا۔ جس میں پشاور زلمی کی ایمبیسیڈر ماہرہ خان نے شاندار پرفارمنس پیش کی تھی۔
[ytembed videoid="QsmWKA_89-k"]
Load Next Story