سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے قریب بم کی غلط اطلاع دینے والا ملزم گرفتار
ملزم کا ذہنی توازن بظاہر درست معلوم نہیں ہورہا تاہم تحقیقات جاری ہے، ایس ایچ او آرام باغ
آرام باغ کے علاقے میں سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے قریب بم کی اطلاع ملی جس پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے قریب بم کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی دوڑیں لگ گئیں، جگہ جگہ ناکہ بندی اور چیکنگ کے علاوہ سپریم کورٹ کے کی جانب جانے والی تمام شاہراہوں کو عام ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق آرام باغ کے علاقے میں سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے قریب بم کی اطلاع ملی تھی، جس پر پولیس کی بھاری نفری اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ متعلقہ جگہ پہنچ گیا، تاہم بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ہر جگہ چیک کیا کچھ نہیں ملا، ممکن ہے کسی نے شرارت کی ہویا خوف و ہراس پھیلانے کے لئے غلط اطلاع دی ہو۔
دوسری جانب ایکسپریس سے خصوصی بات کرتے ہوئے ایس ایچ او آرام باغ صلاح الدین قاضی نے بتایا کہ 15 پر بم کی اطلاع دینے والے شخص کو کال کی تو اس نے اپنا تعارف کرایا کہ میں قائداعظم بات کررہا ہوں، باتوں کے دوران اس نے پھر کہا کہ وہ سی ایم بات کررہا ہے ۔ کبھی اس نے کہا کہ اسے منشیات نہیں دی جارہی ہے جس کا وہ بدلہ لے رہا ہے۔
ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ اس دوران ملزم کو ٹریس کرنے کے لئے مسلسل باتوں میں مصروف رکھا، اور کافی دیر بات چیت کے بعد اسے بتایا کہ اس کے بھائی نے اس کے لیے منشیات بھجوائی ہے جوکہ تمہیں دینی ہے، جس پر اس نے بتایا کہ کلفٹن میں بوٹ بیسن کے قریب آجاؤ، اور جب اس کے بتائے ہوئے پتے پر سادہ لباس اہلکار اور دیگر وہاں پہنچے تو ملزم کو گرفتار کرلیا، ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ بظاہر ذہنی توازن درست معلوم نہیں ہورہا تاہم تحقیقات جاری ہے۔