امریکا میں صدر جوبائیڈن کی مقبولیت تیزی سے کم ہو رہی ہے سروے

56 فیصد امریکی شہریوں نے جوبائیڈن کی کارکردگی کو ناقص قرار دیا

56 فیصد امریکی جوبائیڈن کی کارکردگی سے مطمئن نہیں، فوٹو : فائل

امریکا میں عوام صدر جو بائيڈن کی پالیسیوں سے مطمئن نہیں جس کے باعث ان کی مقبولیت میں روز بروز کمی آرہی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں ہونے والے ایک حالیہ سروے میں عوام کی بڑی تعداد نے صدر جوبائیڈن کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیا ہے۔ امریکی صدر کی مقبولیت میں کمی کا گراف کم تر سطح تک پہنچ گیا ہے۔


فروری کے پہلے دو دن میں کیے گئے سروے میں 56 فيصد امريکی شہریوں نے بائيڈن حکومت کی کارکردکی کو ناقص قرار دیا ہے جب کہ 41 فيصد شہری اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ صدر بائیڈن اپنے فرائض بہتر طریقے سے انجام دے رہے ہیں۔

اسی طرح سروے میں ہر 10 ميں سے 6 امريکی شہريوں نے خیال ظاہر کیا کہ ملک صحيح سمت ميں گامزن نہيں جب کہ بقیہ کا کہنا ہے کہ جوبائیڈن ان مسائل پر قابو پالیں گے۔

سروے میں امریکی شہریوں کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کے باعث اس وقت ملک میں پبلک ہيلتھ اور معيشت سب سے اہم مسائل ہيں جس پر موجودہ حکومت قابو نہیں پاسکی ہے۔
Load Next Story