چمن میں لیویز چوکی پر دستی بم حملے میں 2 اہلکاروں سمیت 6 زخمی

دستی بم حملے میں 2 لیویز اہلکار بھی زخمی ہوئے

حملے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا (فوٹو، فائل)

PESHAWAR:
صوبہ بلوچستان کے ضلع چمن میں لیویز چوکی پر دستی بم حملہ ہوا جس میں 2 اہلکاروں سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چمن میں قائم لیویز کی چوکی پر نامعلوم افراد کی جانب سے دستی بم حملہ کیا گیا، جس کی آواز اطراف میں شدت کے ساتھ سنی گئی۔


دھماکے کے بعد ریسکیو اداروں کے رضا کار جائے وقوعہ پر پہنچے اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کیے۔

دستی بم حملے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا جبکہ پولیس کی نفری نے بھی حملے کے مقام پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔
Load Next Story