پنجگور میں فورسزسے مقابلے میں 3 دہشت گرد ہلاک آئی ایس پی آر

دہشت گردوں نے عارضی ٹھکانے میں پناہ لے رکھی تھی جبکہ ہلاک دہشت گردوں میں 2 ہائی ویلیو ٹارگٹس تھے، اعلامیہ

ہلاک دہشت گرد ہوشاب میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے—فائل فوٹو

PESHAWAR/LAKKI MARWAT:
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے پنجگور میں حالیہ دہشت گردی کی کارروائی سے جڑے کلیئرنس آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک کردیے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے عارضی ٹھکانے میں پناہ لے رکھی تھی جبکہ ہلاک دہشت گردوں میں 2 ہائی ویلیو ٹارگٹس تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو خفیہ معلومات کی بنیاد پر گھیرے میں لیا اور فائرنگ کے شدید تبادلے میں خفیہ ٹھکانے میں چھپے 3 دہشت گرد مارے گئے۔


مزیدپڑھیں: بھارتی آرمی چیف کا طاقت کی بنیاد پر سیزفائر کا دعویٰ گمراہ کن ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

انہوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں دہشت گرد کمانڈر سمیر عرف بہار، الطاف عرف لالک اور پہلان بلوچ شامل ہیں اور ہلاک دہشت گرد ہوشاب میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد بلوچستان بھر میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں بھی ملوث تھے اور ان کے خفیہ ٹھکانے سے اسلحہ و بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔
Load Next Story