سعودی عرب میں ماسک نہ پہننے پر ایک لاکھ ریال تک جرمانہ ہوگا

سعودی عرب میں کورونا کی نئی شکل اومیکرون کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے

سعودی عرب میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے، فوٹو: فائل

سعودی عرب نے ملک میں کورونا کے نئے کیسز میں اضافے کے پیش نظر ماسک پہننا لازمی قرار دیا ہے اور اس کی خلاف ورزی پر جرمانے کی رقم ایک لاکھ ریال تک بڑھا دی ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق ملک بھر میں کورونا کی نئی قسم اومیکرون کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سخت کورونا پابندیاں نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں عوامی مقامات پر ماسک پہننا بھی لازمی ہے۔


سعودی عرب میں ماسک پہننے کی پابندی کی خلاف ورزی پر ایک ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جاتا ہے تاہم اب ایک ہی شخص کے دوسری بار خلاف ورزی پر یہ جرمانہ دگنا بھی ہوسکتا ہے۔

سعودی وزرت داخلہ کا کہنا ہے کہ اگر کوئی شخص بار بار ماسک پہننے کی پابندی کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا تو اس پر ایک لاکھ ریال تک جرمانہ کیا جا سکتا ہے۔

بیان میں مزید کہا جاتا ہے کہ ماسک پہننے کا مطلب ناک، منہ اور تھوڑی کا مکمل طور پر ڈھانپنا ہوگا۔ غیر محتاط انداز سے ماسک پہننے والوں کو بھی جرمانے کا سامنا ہوسکتا ہے۔
Load Next Story